ماریہ کیری ٹی وی رئیلٹی شو کی مہنگی ترین جج بن گئیں

ماریہ کیری ٹی وی رئیلٹی شو کی مہنگی ترین جج بن گئیں
ماریہ کیری ٹی وی رئیلٹی شو کی مہنگی ترین جج بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی گلوکارہ ماریہ کیری نے مشہور رئیلٹی شو”آئڈل امریکن“ جج کرنے کے اٹھارہ ملین ڈالر معاوضے کا معاہدہ کر لیا۔ بھاری معاوضے کے اس معاہدے کے بعد وہ کسی ٹی وی رئیلٹی شو میں منصفی کے فرائض سرانجام دینے والی مہنگی ترین جج بن گئی ہیں۔ اس معاہدے کے تحت انہیں امریکی آئڈل کا نیا سیزن جج کرنے کے لئے صرف ایک منٹ کے لئے سات ہزار پانچ سو ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جینفر لوپیز امریکن آئڈل کے لئے بارہ ملین ڈالر جبکہ برٹنی اسپیئرز ایکس فیکٹر کے لئے پندرہ ملین ڈالر کا معاوضہ وصول کرچکی ہیں۔

مزید :

تفریح -