سگریٹ نوشی پر شاہ رخ کو 100روپے جرمانہ

سگریٹ نوشی پر شاہ رخ کو 100روپے جرمانہ
سگریٹ نوشی پر شاہ رخ کو 100روپے جرمانہ

  



راجھستان ( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجھستان کی عدالت نے اداکار شاہ رخ خان کو پبلک مقام پرسگریٹ نوشی کرنے پر سو روپے جرمانے کی سزاسنادی۔ جے پور کی عدالت نے آئی پی ایل میچ کے موقع پر سٹیڈیم میں سرعام سگریٹ نوشی کرنے پرکولکتہ نائٹ رائیڈر کے شریک مالک شاہ رخ خان کے خلاف دائر کئے جانے والے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ کے وکیل کو سو روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔راجھستان میں پبلک مقامات پرسگریٹ نوشی منع ہے۔ شاہ رخ نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔

مزید : تفریح


loading...