عامر خان نے "پچس"خریدلیا

عامر خان نے "پچس"خریدلیا
عامر خان نے

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنے خاندان کے 22 آبائی مکانات خرید لئے۔ مسٹر پرفیکٹ ہر کام پرفیکٹ کرنے کے عادی ہیں اور جب انہوں نے سنا کہ ان کے کزن اپنے آباﺅ اجداد کے پرانے مکانات فروخت کرنا چاہتے ہیں تو ان سے رہا نہ گیا۔ اتر پردیش کے ضلع ہرڈوئی کے علاقے شاہ آباد میں عامر خان کے چاچا ناصر حسین اور ان کے کزن کی جائیدادیں ہیں جو وہ فروخت کر کے کسی دوسری جگہ آباد ہونا چاہتے تھے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ آباد کم ہی جاتے ہیں لیکن ان مکانات سے ان کی بچپن کی یادیں وابستہ ہیں اور وہ ان یادوں کو فروخت ہوتا نہیں دیکھ سکتے تھے۔عامرکا کہنا ہے کہ شاہ آباد کی زمین زراعت کےلئے بہترین ہے اور وہ مستقبل میں کھیتی باڑی کا پیشہ اختیار کریں گے۔

مزید : تفریح


loading...