رونے والے کردار کرتے تھک چکی ہوں:کاجل

رونے والے کردار کرتے تھک چکی ہوں:کاجل
رونے والے کردار کرتے تھک چکی ہوں:کاجل

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجل نے کہا ہے کہ وہ رونے والے کرداروں کو کرتے کرتے تھک چکی ہیں اور ایسے کردار کرنا چاہتی ہیں جس میں مزاح ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وہ مزید آنسو بہانا نہیں چاہتیں اور اصل بات یہ ہے کہ وہ گریہ زاری سے عاجز آچکی ہیں اور چاہتی ہیں ایسے رول کریں جس میں مزاح کی چاشنی ہو۔ کاجل کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کے کردار ادا کرنے کی دلدادہ ہیں مگر یکسانیت کا شکار ہو کر اداکار اپنے فن کا پورا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا ایک عجیب وغریب مقام ہے جہاں ہر قسم کے کردار کرنے ہوتے ہیں مگر کسی کو اگر ایک کردار میں کامیاب دیکھتے ہیں تو پھر اس کو و ہی کردار ملتے ہیں جو صحیح نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متنوع کردار ادا کر کے ہی فنکار کی صحیح پہچان ہوتی ہے اور اس کی صلاحیتوں کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔

مزید : تفریح