فلمی دوستی اور پارٹیاں پسند نہیں: عمران ہاشمی

فلمی دوستی اور پارٹیاں پسند نہیں: عمران ہاشمی
فلمی دوستی اور پارٹیاں پسند نہیں: عمران ہاشمی

  



ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ان کا مشکل سے ہی کوئی دوست ہے کیونکہ انہیں فلمی پارٹیز پسند ہیں اور نہ ہی انڈسٹری میں دوستی پسند نہیں ۔بھارتی فلم انڈسٹری میں الگ انداز سے شہرت پانے والے عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ اپنی فلم کی پروموشن کے علاوہ کسی اور فلمی تقریب میں جانے کی بات ہو تو وہ گھر پر رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔ انہیں فلمی پارٹیز پسند نہیں انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی طے کرلیا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری کے سوشل سرکٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عمران کا فلسفہ ہے کہ اگر آپ مضبوط دوستی چاہتے ہیں تو ضروری ہے فلمی دنیا سے باہر ہی کریں یہی وجہ ہے کہ ان کی دوستیاں فلمی دنیا میں نہیں ۔

مزید : تفریح


loading...