پاکستان کے دو کیوئسٹس ٹریننگ کے بعد کل وطن واپس آئینگے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے دو کیوئسٹس تھائی لینڈ میں ٹریننگ کے بعد کل وطن واپس لوٹیں گے ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منور حسین شیخ کے مطابق پاکستان کے دو سینئر کھلاڑی اسجد اقبال اور اشتیاق دو ہفتے قبل تھائی لینڈ میں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے 20روز قبل گئے تھے اور وہاں پر ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے ۔ سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان میں قومی سنوکر کا کوئی بین الاقوامی کوچ نہیں ہے اس لئے ان دونوں کھلاڑیوں کو تھائی لینڈ ٹریننگ کیلئے بھیجا ہے تاکہ وہاں پر بین الاقوامی سطح کی ٹریننگ حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ سے ان دونوں کھلاڑیوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کیلئے فتوحات حاصل کریں گے ۔