نویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کےلئے انتظامات شروع

نویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کےلئے انتظامات شروع
نویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کےلئے انتظامات شروع

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے میڈیا مینیجر آغا محمد اجمل نے کہاہے کہ 5 ستمبر سے شروع ہونے والی نویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔ لیگ کے انعقاد سے نہ صرف فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ قومی فٹ بال ٹیم کے لئے نیا ٹیلنٹ بھی حاصل ہوگا ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 30 دسمبرتک جاری رہنے والی لیگ پاکستان کے آٹھ مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی جن میں کراچی، کوئٹہ، نوشکی، چمن، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں۔ لیگ کے انعقاد کے لئے مذکورہ شہروں کے سٹیڈیمزکا فیصلہ گراﺅنڈ انسپکشن ٹیم کرے گی اور اگر کوئی گراﺅنڈ یا سٹیڈیم معیار پر پورا نہیں اترے گا تو پی ایف ایف ہوم ٹیم کے لیے گراونڈ یا سٹیڈیم کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

مزید : کھیل