سری لنکا اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے آج ہوگا

سری لنکا اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے آج ہوگا
 سری لنکا اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے آج ہوگا

  



پالی کیلے( نیٹ نیوز) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ آج پالی کےلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میںکھیلا جائے گا۔ ےہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی 3-1 سے اپنے نام کر رکھی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے 21 رنز سے فتح حاصل کی، دوسرے میچ میں سری لنکا نے شاندار کم بیک کیا اور9 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے سری لنکا 5 وکٹوں سے ہرا کر ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ 7 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل