آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی رات بھر پریکٹس

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی رات بھر پریکٹس
آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی رات بھر پریکٹس

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر) لاہور میں پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں کررہے ہیں اور تراویح کے بعد سحری تک بھرپور ٹریننگ کرکے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرینر صبور احمد کی نگرانی میں رات 12بجے شروع ہونے والا ٹریننگ سیشن صبح ڈھائی بجے تک جاری رہتا ہے۔شام کو چار بجے قومی اکیڈمی میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس ہوتی ہے۔ٹریننگ میں مصروف کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، عمر اکمل، کامران اکمل، اظہر علی، محمد یوسف، ناصر جمشید، اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض قابل ذکر ہیں۔سابق کپتان محمد یوسف گزشتہ ڈیڑھ سال سے پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لئے وہ بھی مشکل ٹریننگ سیشن میں شریک ہیں۔کراچی میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی انفرادی طور پر سخت ٹریننگ کررہے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...