انڈر19 ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مفید ہے :سہواگ

انڈر19 ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مفید ہے :سہواگ
انڈر19 ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مفید ہے :سہواگ

  



دبئی( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ انڈر19ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے عالمی سطح پر اپنی صلاحتیں منوانے کیلئے بہترین ایونٹ ہے ۔ آئی سی سی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا کہ میں نے1988ءمیں پہلی بار بھارت کی عالمی سطح پر انڈر19ورلڈ کپ میں ہی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر19ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کئی کھلاڑی ورلڈ کپ 2015ءمیں مختلف ٹیموں کا حصہ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر ورلڈ کپ میں متعدد کھلاڑیوں کے دیگر ممالک کی ٹیموں کے ساتھ دوستیاں کرنے کا موقع ملے گا اور کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر بڑا بوم مل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو1988ءمیں وریندر سہواگ2000ءمیں محمد کیف ، 2008ءمیں ویرات کوہلی انڈر19ورلڈ کپ سے ہی ملے تھے اور اس ورلڈ کپ میں بھی کوئی ضرور اچھے کھلاڑی دریافت ہو سکیں گے۔

مزید : کھیل


loading...