میرپور کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار دیں گے:انتخاب عالم

میرپور کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار دیں گے:انتخاب عالم
میرپور کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار دیں گے:انتخاب عالم

  



میرپور (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنےشنل کرکٹ آپرےشنز انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرپور کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کیلئے تیز ی سے کام کر رہا ہے،سٹےڈےم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرا¶نڈ میں نو پچیں تیار کر لی گئی ہیں گراونڈ میں تمام مشینری مہیا کر دی گئی سکوربورڈ تیار کر لیا گیا عید کے بعد میرپور میں ایک نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا جس میںپاکستان کے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ مستقبل قریب میں سٹیڈیم میں الیکٹرک سکور بورڈ اور فلڈلائیٹ بھی نصب کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف میرپور کرکٹ سٹیڈیم کوبین الاقوامی معیار کا بنانے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کا پرامن اور صاف ستھرا ماحول کرکٹ کیلئے نہایت ہی موزوں ہے ۔ ہم سٹیڈیم کی تمام ضروریات پورے کرنے کے بعد آئی سی سی کو اسکا وزٹ کروا کر اس کو بین الاقوامی مقابلوں کیلئے موزوں قرار دلایا جائےگا۔ انتخاب عالم نے کہا کہ میرپور میں ادارہ ترقیات گرا¶نڈ کے حوالہ سے بھرپور معاونت کر رہا ہے گرا¶نڈ کا تمام سٹاف مکمل کر لیا گیا اب تک کئے گئے تمام کام سے مطمئن ہوں، آزادکشمیر کے لوگوں کو کرکٹ کی بہترین سہولتیں مہیا کرنے کیلئے پی سی بی دن رات کو شاں ہے ۔

مزید : کھیل


loading...