الیسٹر ڈی ونٹر کو آسٹریلوی ٹیم کے نئےباﺅلنگ کوچ مقرر

الیسٹر ڈی ونٹر کو آسٹریلوی ٹیم کے نئےباﺅلنگ کوچ مقرر
 الیسٹر ڈی ونٹر کو آسٹریلوی ٹیم کے نئےباﺅلنگ کوچ مقرر

  



سڈنی (نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے الیسٹر ڈی ونٹر کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا باﺅلنگ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کر دی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹرک ہاورڈ، کوچ مکی آرتھر اور کپتان مائیکل کلارک نے علی ڈی ونٹر کے بطور باﺅلنگ کوچ تقرری کی حمایت کی ہے جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ڈی ونٹر کو باﺅلنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 41 سالہ الیسٹر ڈی ونٹر تسمانیہ کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں۔ انہوں نے 21 فرسٹ کلاس میچوں میں 35 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل


loading...