کولیشن سپورٹ فنڈ سے اقتصادی حالت بہترہوگی ‘صدر راولپنڈی چیمبر

کولیشن سپورٹ فنڈ سے اقتصادی حالت بہترہوگی ‘صدر راولپنڈی چیمبر
کولیشن سپورٹ فنڈ سے اقتصادی حالت بہترہوگی ‘صدر راولپنڈی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (پ ر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ریلیز کردہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 1.118ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو چکے ہیں جس سے ملکی اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی اور معیشت کو سنبھالا ملے گا ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس رقم کو سیاسی مقاصد کی تکمیل کی بجائے اقتصادی ترقی پر صرف کیا جائے تو ملک کی معیشت میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا حالیہ جاری ہونے والے فنڈ سے پاک آرمی اور ملک کے اقتصادی نقصان کی تلافی نہیںہو سکتی ،مغرب پاکستان کی اہمیت کو سمجھے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے۔

مزید :

بزنس -