بحریہ ٹاﺅن کیخلاف اینٹی کرپشن سے نیب میں منتقل کرنے کی درخواست خارج

بحریہ ٹاﺅن کیخلاف اینٹی کرپشن سے نیب میں منتقل کرنے کی درخواست خارج
بحریہ ٹاﺅن کیخلاف اینٹی کرپشن سے نیب میں منتقل کرنے کی درخواست خارج

  



راولپنڈی (آئی این پی ) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض ،انکے بیٹے علی ریاض سمیت 9افراد کے خلاف 14 سو کنال اراضی الاٹمنٹ کیس کو نیب عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج کردی۔ جمعہ کو نیب نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ مذکورہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتاہے فاضل عدالت اس کیس کو نیب عدالت میں ٹرانسفر کرے ، تاہم عدالت نے نیب کی درخواست خارج کردی،ادھر نیب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب نے اینٹی کرپشن عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کے راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں ،تیار کی جانے والی اپیل میں عدالت عالیہ سے یہ بھی درخواست کی جائے گی کہ نیب کی درخواست کا فیصلہ ہونے تک ماتحت عدالت کو کارروائی سے بھی روکا جائے ،یا درہے کہ اینٹی کرپشن عدالت تمام ملزمان کواشتہاری قرار دینے کے لیے ضابط فوجداری کی دفعہ 87 اور 88 کے تحت کارروائی کا بھی حکم دے چکی ہے ۔

مزید : رئیل سٹیٹ