مزار قائد کی پرانی اندرونی لائٹیں تبدیل

مزار قائد کی پرانی اندرونی لائٹیں تبدیل
مزار قائد کی پرانی اندرونی لائٹیں تبدیل

  



کراچی (آئی این پی ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی اندرونی لائٹس تبدیل کر کے جدید ٹیکنالوجی کی حامل نئی لائٹس لگادی گئیں جس ایک طرف ماحول میں بہتری تو دوسری طرف بجلی کے سالانہ اخراجات میں چار لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بابائے قوم کے مزار میں لگی لائٹس کوجدید ایل ای ڈی لائٹنگ ٹیکنالوجی سے تبدیل کردیا ہے۔کے ای ایس سی کے سی ای او تابش گوہر نے لیڈ لائٹس کا افتتاح کیا۔ کے ای ایس سی نے گنبد کے اندر اور میوزیم میں لگی 256کنوینشنل لائٹس کو جدید ترین گرین ٹیکنالوجی کی حامل ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کیا ہے جس سے اس قومی ورثہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔پرانی لائٹس 8.32کلو واٹ قوت کی تھیں جبکہ نئی لائٹس کی قوت 1.78 کلوواٹ ہے جس سے 79فیصد بجلی کی بچت ہوگی اور اس سے بجلی کے سالانہ اخراجات میں چار لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...