مذہبی جماعتوں کابرما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ،شہرشہرمظاہرے

مذہبی جماعتوں کابرما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ،شہرشہرمظاہرے
مذہبی جماعتوں کابرما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ،شہرشہرمظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کی اپیل پر جمعہ کے روز ملک بھر میں میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے قتل عام کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ۔ صوبائی دارالحکومتوں لاہور ، پشاور ، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں بدھ مت کے غنڈوں اور وہاں کی فوج کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے میانمار کے مسلمانوں کو بدھ مت کے خونخواروںسے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ۔ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاکہ برما کے مسلمان جن حالات سے گزر رہے ہیں ان کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔ پاکستان حکومتی سطح پر میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی ادار ے سے احتجاج کرے اور برما سے ہجرت پر مجبور مسلمانوں کو اپنے ہاں پناہ دینے کی پیشکش کرے ۔ انہوں نے بنگلہ دیشی وزیراعظم اور وزراءکی طرف سے برمی مسلمانوں کو پناہ نہ دینے اور سرحدپار کرنے والوں کو گولی مار دینے کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے مسلمان تو کیا انسان ہونے کا ثبوت نہیں دیا ۔ اسلام مسلمانوں کو ایک جسم قرار دیتاہے اور جس کی کسی حصے میں بھی تکلیف ہو تو پورا جسم بے قرار ہو جاتاہے اور اس کی تکلیف کو محسوس کرتاہے لیکن بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمران بے حسی اور بے حمیتی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ دریں اثنا ملتان روڈ پر جماعت اسلامی لاہور کے کی طرف سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ چند عیسائیوں کے لیے سوڈان کو دوحصوں میں تقسیم کر دینے والی عالمی برادری نے دوہرا معیار بنا رکھاہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے اسلامی سربراہی کونسل کے اجلاس میں مسلم مقبوضہ علاقوں اور میانمار کو سرفہرست رکھا جائے۔ ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(جمعیت علماءاسلام کے امیر مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پرمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے مساجد میں مذمتی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں، لاہور میں جامعہ رحمانیہ عبد الکریم روڈ اور شاہدرہ میں جے یو آئی کے کارکنوں نے مظاہر ہ کیا یو م احتجاج سے خطاب کرتے ہو ئے جے یو آ ئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ بر ما میں مسلمانوں پر بد ترین مظالم ڈھائے گے مساجد کو شہید کر دیا گیا مر دوں عورتوں بچوں اور گھروں کو آگ میں جلا یا گیا لیکن عالمی ادارے انسانی حقوق کے دعوے دار خاموش تما شائی بن کر تاریخ کا بد ترین مظالم دیکھتے رہے ۔لاہور کے اعلاوہ رحیم یار خان بہاولپور،منچن آباد ،بھکر ،اوکاڑہ ،جہلم اور مختلف شہروں میں بھی احتجای مظاہرے ہوئے ۔مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئے مو لا نامحمد یوسف ،مو لا نا جمیل الرحمن درخواستی ،مو لا نا عتیق الرحمن ،مو لا نا محب النبی ، مو لا نا قاری ثناءاللہ،قاری نذیر احمد ،مو لا نا شبیر احمد عثمانی ،مو لا نا مفتی شمس الحق ،حافظ اشرف گجر،مو لا نا عبد الودود شاید ،قاری عبد الغفار چترالی اور دیگر نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف امریکہ اور یورپ کے غلام ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں والے اندھے ہو چکے ہیںمسا جد میںایک قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بر ما سے سفارتی تعلقات کوفی الفور ختم کر نے کا مطا لبہ کیا گیا ہے ،اور مسلم حکمرانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا سختی سے نوٹس لیں۔ جماعةالدعوة پاکستان نے بھی ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔آزادکشمیر سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،ریلیاں نکالی گئیں اور جلسوں و کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، طلبائ، وکلائ، تاجروں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افرادنے برما کی بدھسٹ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل و دیگر حقوق انسانی کے علمبردار عالمی اداروں کی بے حسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔حافظ محمد سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ جدہ میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں میانمار میں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کا مسئلہ پوری قوت سے اٹھایا جائے اور مسلم ممالک متحد ہو کر اراکان ، برما کے مظلوم مسلمانوں کو بدھسٹوں سے آزادی دلانے کیلئے عملی کردار ادا کریں۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید کی اپیل پر علماءکرام،آئمہ حضرات اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطبات جمعہ میں بدھسٹوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کو موضوع بنایا، مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ لاہور میں جماعت الدعوة کی طرف سے چوبرجی چوک میں بڑا مظاہرہ ہوا۔شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پربرما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی اوربرما کی بدھسٹ حکومت کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ احتجاجی مظاہرہ سے دفاع پاکستان کونسل اورجماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی،مولانا محمد حسنین صدیقی، مولانامحمد ادریس فاروقی، مولانا حبیب الرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

انسانی حقوق -