فیصل آباد ڈویژن میں37سرکاری پانیوں کی نیلامی کا اعلان

فیصل آباد ڈویژن میں37سرکاری پانیوں کی نیلامی کا اعلان
فیصل آباد ڈویژن میں37سرکاری پانیوں کی نیلامی کا اعلان

  



فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ ماہی پروری نے فیصل آباد ڈویژن کے 37سرکاری پانیوں کی نیلامی آئندہ پیر کو کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ محکمہ فشریز فیصل آباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایاکہ گزشتہ سال ان سرکاری پانیوں کی نیلامی 3کروڑ 7لاکھ روپے میں کی گئی تھی جبکہ اس سال کم از کم 10 فیصد یا اس سے زیادہ اضافی بولی پر ہی ان پانیوں کانیلام عام کیاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ جن سرکاری پانیوں سے مچھلی پکڑنے کیلئے نیلامی کی جائے گی ان میں فیصل آباد کے 8، جھنگ کے 17اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 12پانی شامل ہیں۔

مزید : بزنس


loading...