منی مارکیٹ میں سرمایہ کی قلت برقرار ، اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو 390ارب فراہم کردیے

منی مارکیٹ میں سرمایہ کی قلت برقرار ، اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو 390ارب ...
منی مارکیٹ میں سرمایہ کی قلت برقرار ، اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو 390ارب فراہم کردیے

  



کراچی(اے پی اے ) منی مارکیٹ میں سرمایہ کی قلت برقرار ہے۔ اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو تین سو نوے ارب روپے فراہم کردیے۔سرمائے کی فراہمی ٹریڑری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی، اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بلز اور بانڈز کی خریداری سات روز کے لئے گیارہ اعشاریہ چھ نو فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی۔ منی مارکیٹ ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ آپریشن کےلئے چار سو سترہ ارب روپے کے بلز فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔

مزید : بزنس