ملتان میں دھماکہ ، چھ افراد جاں بحق ،ایس ایچ او معطل ، آتش بازی کے سامان کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

ملتان میں دھماکہ ، چھ افراد جاں بحق ،ایس ایچ او معطل ، آتش بازی کے سامان ...
ملتان میں دھماکہ ، چھ افراد جاں بحق ،ایس ایچ او معطل ، آتش بازی کے سامان کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

  



ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) حسین آگاہی بازار میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے عمارت گرنے سے چھ افراد جاں بحق اور دس سے زائد ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔سی پی او ملتان نے ایس ایچ او کو معطل کردیاجبکہ آئی جی پنجاب نے صوبے میں آتش بازی کے سامان کی فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے بازار میں فروخت کے لیے لایاگیاآتش گیر مواد بند دکان میں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ تین منزلہ عمارت گر گئی۔ریسکیوذرائع کے مطابق ملبے سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 17سالہ طیبہ سمیت دو افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ۔

حکام کے مطابق بازار میں موجود تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے جبکہ جائے دھماکہ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا۔دھماکے کے بعد بازار میں موجود شہریوں کو کنٹرول کی کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔

سی پی او نے ایس ایچ او کپ آصف قریشی کو معطل کردیاہے جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کے لیے اعلیٰ حکام کو سفارش کردی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ملتان واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے صوبے کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو آتش بازی کے سامان کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی


loading...