لاہور سے دو خاتون ڈاکو گرفتار، مال مسروقہ برآمد

لاہور سے دو خاتون ڈاکو گرفتار، مال مسروقہ برآمد
لاہور سے دو خاتون ڈاکو گرفتار، مال مسروقہ برآمد

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سندر کے علاقے میں دو ڈکیت عورتوں نے واردات کے دوران اہل خانہ کو زخمی کردیاجبکہ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم برآمد کرلی

۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین پوش علاقے میں واقع ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ذیشان کے گھر داخل ہوئیں اورچھری کی نوک پر گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لیے جبکہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر اہل خانہ کو زخمی کردیا اور رسیوں سے باندھ کر فرارہوگئیں ۔

پولیس نے دونوں خواتین زبیدہ اور صوبیہ کو گرفتار کرکے مسروقہ نقدی اور زیورات برآمد کرنے کے بعد انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...