پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے : شجاعت حسین

پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے : شجاعت حسین
پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے : شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت قانون پر کچھ آپشن زیرغور ہیں جن میں پارلیمنٹ سے جوابی رجوع اور نظر ثانی کی اپیل شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے دو ماہ قبل حیران کن نئے سیاسی اتحاد تشکیل پا سکتے ہیں جبکہ سیاسی الزامات میں شوکت خانم ہسپتال کو شامل کرنا اور ذاتیات پر اترنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلیوں کی مدت میں توسیع ابھی زیر غورنہیںاور آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ پر قابوپا لیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -