جڑواں شہروں میں بارش، اسلام آباد کی پروازیں لاہور منتقل

جڑواں شہروں میں بارش، اسلام آباد کی پروازیں لاہور منتقل
جڑواں شہروں میں بارش، اسلام آباد کی پروازیں لاہور منتقل

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والی تمام پروازوں کو لاہور منتقل کردیاگیاہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ابوظہبی ، بحرین اور پیرس سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی اکثر پروازوں کو لاہور منتقل کردیاگیاہے ۔ دوسری طرف ایئرپورٹ روڈ پانی میں ڈوب چکی ہے اور ایئرپورٹ کی طرف جانے والے مسافر متبادل راستہ اختیار کررہے ہیں ۔

مزید : بزنس


loading...