آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، ڈیرہ غازی خان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔ حکام نے بتایا کہ لوئر دیر ، چراٹ ، گڑھی دوپٹا ،منگلا،کوہاٹ، کاکول، کالام، پاراچنار، دروش اور سیدو شریف میں بارش رکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سیدپور کے مقام پر 139ملی میٹر ریکارڈ گئی ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی اور مظفر آباد کے گردو نواح میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...