لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں شہر کو اچانک گہرے سیاہ بادلوں نے گھیر لیا جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے ۔ موسم میں خوشگوار تبدیلی سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں نے گھروں کی چھتوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔