کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ افرادملتان سے گرفتار

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ افرادملتان سے گرفتار
کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ افرادملتان سے گرفتار

  



ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور خفیہ اداروں نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے نور گروپ سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق کبیر والہ سے تعلق رکھنے والے یہ ملزم ڈیرہ غازی خان اور خانیوال سے گرفتار کئے گئے ہیں جو پولیس، حساس اداروں، 21 رمضان کے جلوسوں اور عید کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز گوہر نفیس نے بتایا کہ ان ملزموں نے بازار سے سلور نائٹریٹ، سوڈیم سائنائیڈ اور دھماکہ خیز مواد خریدنے کی کوشش کی لیکن بروقت اطلاع ملنے پر گرفتار کر لئے گئے۔ ملزموں کے قبضے سے سلور پاﺅڈر، ایمونیم نائٹریٹ، آئیوڈین ، پوٹاشیم کلورائیڈ اور گندھک کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...