عالمی ادارہ صحت نے حالیہ پولیو مہم مسترد کردی

عالمی ادارہ صحت نے حالیہ پولیو مہم مسترد کردی
عالمی ادارہ صحت نے حالیہ پولیو مہم مسترد کردی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے 41 اضلاع میں سولہ جولائی کو شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہممسترد کر تے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے 17 اور سندھ کے سات اضلاع میں مہم عالمی معیار کے مطابق نہیں تھی۔

نجی چینل کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی تجزیاتی رپورٹ میں حالیہ پولیو مہم کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹانک میں صورتحال سب سے زیادہ خراب رہی جہاں 31 یونین کونسلز میں پولیو مہم کے نتائج مسترد قرار دیئے گئے،اسلام آباد کے 29 فیصد علاقوں میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے نہیں پلائے گئے جبکہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیو کوریج کے نتائج نہیں مل سکے۔

عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق 95 فیصد علاقوں میں پولیو کوریج نہ ہو تو صورتحال غیر تسلی بخش ہوتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...