شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ،جواب طلب

شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ،جواب طلب
شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ،جواب طلب

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن کورٹ لاہورنے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اور ان کے صاحبزادے ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف اندراجِ مقدمہ کیلئے دائر درخواست پرفریقین کو 6 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

سابق ایم پی اے احدملک کی اہلیہ رفعت احد ملک نے درخواست دائر کی ہے کہ وہ 18جولائی کو نواسی کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے بعد گھر جا رہی تھیں کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔انہوں نے الزام عائدکیا کہ یہ کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ایما پر کی گئی لہٰذاعدالت اُن کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور


loading...