مستقل ہونے والے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت

مستقل ہونے والے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت
 مستقل ہونے والے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ صحت پنجاب نے 2009ءمیں مستقل ہونے والے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ستمبر 2009ءمیں 4212ڈاکٹرز کو مستقل کیا گیاتھا تاہم پنجاب حکومت نے مستقل ہونے والے ڈاکٹروں کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کی ہدایت کرتے ہوئے سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ڈاکٹروں کی اسناد کی جانچ پڑتال کرے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق چند ڈاکٹرز نے ایم بی بی ایس کی ڈگری چین اور روس کے نجی میڈیکل کالجز سے لیں جو مشکوک ہیں ۔حکام کے مطابق اگرکسی ڈاکٹر کی ایم بی بی ایس کی ڈگری یا تجربے کا سرٹیفکیٹ جعلی ہوا تو اسے نوکری سے ہٹا دیا جائے گا۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...