عمران ورحمان کا سکرپٹ رائٹر ایک ہے ، شادی کرناکوئی جرم نہیں : مسلم لیگ ن

عمران ورحمان کا سکرپٹ رائٹر ایک ہے ، شادی کرناکوئی جرم نہیں : مسلم لیگ ن
عمران ورحمان کا سکرپٹ رائٹر ایک ہے ، شادی کرناکوئی جرم نہیں : مسلم لیگ ن

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءپرویز رشید نے کہاہے کہ ایک شخص سکرپٹ لکھ کر ایک کاپی عمران خان اور دوسری رحمان کو دیتاہے جبکہ چوہدری عبدالغفور کاکہناتھاکہ شادی کرناغلط کام نہیں ۔ 

ٹھوکرنیاز بیگ سے رائیونڈ کیلئے نئی اے سی بس سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو صوبائی وزیرپلاننگ اینڈڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور کاکہناتھاکہ ذوالفقار کھوسہ ہمارے بزرگ ہیں ، اُن کی ناراضی دورکریں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ شادی کرنا کوئی غلط کام نہیں ، دوست کھوسہ کے ساتھ ہونے والا مسئلہ سب کے سامنے ہے تا ہم وہ کسی اور پارٹی میں نہیں جارہے ۔

اِس موقع پر سینیٹر پرویز رشید کاکہناتھاکہ ایوانِ صدر میں بیٹھا ایک شخص اسکرپٹ لکھ کرایک کاپی رحمان ملک اور دوسری عمران خان کودیتاہے اور وہ ن لیگ پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...