فلپائن میں ”ساﺅلا“ نے چالیس افراد مار دیئے ، درجنوں لاپتہ

فلپائن میں ”ساﺅلا“ نے چالیس افراد مار دیئے ، درجنوں لاپتہ
فلپائن میں ”ساﺅلا“ نے چالیس افراد مار دیئے ، درجنوں لاپتہ

  



منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان’ساولا‘ کے باعث بارشوں اور سیلاب میںہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ حکام نے بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کے خدشے کا بھی اظہارکردیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے ابھی تک سیلاب کی زد میں ہیں جہاں سینکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔            شہری دفاع کے حکام کے مطابق سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے اور ابھی تک درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...