سپریم کورٹ کے نام سرکاری ادارے کو جعلی خط بھیجے جانے کا انکشاف

سپریم کورٹ کے نام سرکاری ادارے کو جعلی خط بھیجے جانے کا انکشاف
 سپریم کورٹ کے نام سرکاری ادارے کو جعلی خط بھیجے جانے کا انکشاف

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس کے حوالے سے سپریم کور ٹ کی طرف سے سرکاری ادارے کو جعلی خط بھیجاگیاجس کے جعلی ہونے کی سپریم کورٹ نے تصدیق کردی۔

خط کے ذریعے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے سیل کی جانب سے سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ کو بھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کیے اور باور کرایا گیا کہ یہ احکامات چیف جسٹس کی منظوری سے دیے جا رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق خفیہ خط میں کہاگیا کہ یہ احکامات چیف جسٹس نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر صادر کیے ہیں تاہم سپریم کورٹ نے اس خط کوجعلی قراردیدیا۔

سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپیوٹریکارڈ میں اس خط کا حوالہ نمبر موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق مفاد پرست عناصر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا نام استعمال کرکے ایسی کاروائیاں کررہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر کے جعلی دستخط بھی موجود ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...