خورشید شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

خورشید شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
 خورشید شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ میں وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔  جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وفاقی وزیرخورشید شاہ نے حج کوٹہ سے متعلق عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے سے واضح انکار کرتے ہوئے کہاکہ حج کے معاملہ میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار عدالت ہوگئی۔    درخواست کے متن کے مطابق خورشید شاہ کا یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

مزید :

لاہور -