ضمانت مسترد ہونے پر ’وکیل ‘کا عدالتی عملے پر تشدد، سٹی کورٹ کراچی میں ہڑتال

ضمانت مسترد ہونے پر ’وکیل ‘کا عدالتی عملے پر تشدد، سٹی کورٹ کراچی میں ہڑتال
ضمانت مسترد ہونے پر ’وکیل ‘کا عدالتی عملے پر تشدد، سٹی کورٹ کراچی میں ہڑتال

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹی کورٹ کراچی ضمانت مسترد ہونے پر وکیل نے عدالتی اہلکار کو تھپڑماردیا جس کے خلاف عدالتی عملے نے ہڑتال کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساو¿تھ عبدالرزاق کی عدالت میں وکیل امتیاز خان ایڈوکیٹ اپنے موکل کی ضمانت مسترد ہونے پر مشتعل ہوگئےاورغصے میں عدالت کے دروازے پر ٹھڈے مارے جس پر عدالت کے دروازے پر موجود اہلکارنے اُنہیں ایسا کرنے سے روکا تو وکیل نے عدالتی اہلکارپر تھپڑ برسادیئے ۔

وکیل کے عدالتی عملے پر تشدد کے بعد ڈسٹرکٹ ساوتھ کی عدالتوں میں کام ٹھپ ہوگیا اور بعد میں سٹی کورٹس کے تمام عدالتی اہلکاروں نے ہڑتال کردی جس کے باعث مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...