اوجی ڈی سی ایل کا سرکلر ڈیٹ ایک کھرب سے تجاوز کرگیا

اوجی ڈی سی ایل کا سرکلر ڈیٹ ایک کھرب سے تجاوز کرگیا
اوجی ڈی سی ایل کا سرکلر ڈیٹ ایک کھرب سے تجاوز کرگیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل) کوایک کھرب سے زائد سرکلرڈیٹ کا سامنا ہے جس پر نا دہندہ اداروں کو حتمی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔

نجی چینل کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے نا دہندہ کمپنیوں بائیکو، سوئی سدرن، سوئی نادرن اورآئل ریفائنریوں کوادائیگیوں کیلئے حتمی نو ٹس جاری کر دیے جس کے مطابق نادہندہ کمپنیاں ادائیگیاں کریں یا اپنے شیئرز او جی ڈی سی ایل کو فروخت کر دیں۔

سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں اوجی ڈی سی ایل کی ایک کھرب 20 ارب کی نادہندہ ہیں۔

مزید : بزنس