بن قاسم پاور پلانٹ ٹرپ کرنے سے کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا

بن قاسم پاور پلانٹ ٹرپ کرنے سے کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا
بن قاسم پاور پلانٹ ٹرپ کرنے سے کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بن قاسم پاور پلانٹ سے بجلی فراہم کرنے والے دو سرکٹ ٹرپ کر گئے ہیں جس کے باعث کراچی کا بیشتر علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق سرکٹ ٹرپ ہونے سے 12 گرڈ سٹیشن اور دو پاور پلانٹ بھی بند ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں دھابیجی، گھارو، پورٹ قاسم، کورنگی انڈسٹریل، ائیرپورٹ، اورنگی ٹاﺅن، لانڈھی، بلوچ کالونی، شاہ فیصل، گارڈن ، لیاری اور ملیر کے علاقے شامل ہیں ۔ کے ای ایس ای کے ترجمان کے مطابق 220 کے وی کی 2 اور 132 کے وی کی تین مین ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئی ہیں جس کے وجہ سے 64 میں سے 20 گرڈ سٹیشن متاثر ہوئے ہیں تاہم کے ای ایس سی ٹیمیں بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

مزید : کراچی


loading...