پولیس نے شہر کے سامنے انسانیت کے کپڑے اتار دیئے

پولیس نے شہر کے سامنے انسانیت کے کپڑے اتار دیئے
پولیس نے شہر کے سامنے انسانیت کے کپڑے اتار دیئے

  



خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے گمبٹ میں خاتون اور مرد کو فحاشی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد کپڑوں کے بغیر شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگوانے کے بعد اسی حالت میں تھانے میں بند کر دیا۔ اس شرمناک عمل کے دوران سارا شہر تماشہ دیکھتا رہا اور کسی نے اس عمل کی مزاحمت نہ کی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں حقائق کی تصدیق کے بعد تھانے کے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف انسانیت کی تذلیل اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی خیر پور عرفان بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ 27 جولائی کو پیش آنے والے اس افسوسناک اور شرمناک واقعہ کی انہوں نے خود تصدیق کر لی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی عبدالرحیم جامرو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ اس شرمناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے اور میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پولیس حکام نے نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر کارروائی کی ۔ پولیس کے مطابق 27 جولائی کو ایک گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر ایک خاتون اور مرد کو فحش حرکات کرتے ہوئے کپڑوں کے بغیر گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس واقع کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اس ملزم جوڑے کو کپڑوں کے بغیر پورے شہر میں ذلیل و رسوا کیا گیا جس کی پولیس نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔

مزید : انسانی حقوق


loading...