لندن اولمپکس :ہاکی میں بھارت کی مسلسل ناکامی ،نیوزی لینڈ بھی ہالینڈ سے ہارگیا

لندن اولمپکس :ہاکی میں بھارت کی مسلسل ناکامی ،نیوزی لینڈ بھی ہالینڈ سے ہارگیا
لندن اولمپکس :ہاکی میں بھارت کی مسلسل ناکامی ،نیوزی لینڈ بھی ہالینڈ سے ہارگیا

  



لندن (بیورورپورٹ)اولمپکس گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں جرمنی نے بھارت کو 5-2 گول سے ہرا دیا جرمنی نے ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی جبکہ بھارت کی مسلسل تیسری شکست ہے، لندن میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ہاکی ایونٹ گروپ بی کے میچ میں جرمنی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی ،فاتح ٹیم کی طرف سے فلورین نے شاندار ہیٹرک کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اولیور اور کرسٹوفر نے ایک، ایک گول کیا، بھارت کی طرف سے رگوناتھ وی آر اور توشار خندکر نے ایک، ایک گول سکور کیا گروپ بی کے ایک اور میچ میں ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے زیر کیا، ہالینڈ کی طرف سے بلی بیکر نے دو جبکہ روڈرک، مینک اور روبرٹ نے ایک، ایک گول کیا ،کیوی ٹیم کی طرف سے واحد گول سیمن نے کیا۔

مزید : کھیل


loading...