لندن اولمپکس:امریکہ پہلی پوزیشن پرچین پیچھے رہ گیا

لندن اولمپکس:امریکہ پہلی پوزیشن پرچین پیچھے رہ گیا
لندن اولمپکس:امریکہ پہلی پوزیشن پرچین پیچھے رہ گیا

  



لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری تیسویں اولمپکس مقابلوں کے ساتویں دن چین کی برتری ختم ہوگئی ہے اب امریکہ 21 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے جب کہ چین 20طلائی تمغوں کے ساتھ چھ دن پہلی پوزیشن پر رہنے کے بعد اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے جمعہ کو اولمپکس مقابلوں کے ساتویں دن بائیس طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا اور مجموعی طور پر اب تک ایک سو تیرہ طلائی تمغے جیتے گئے ہیں امریکہ نے مجموعی طور پر تینتالیس جب کہ چین نے بیالیس تمغے جیتے ہیں جنوبی کوریا نو طلائی تمغے جیت کر تیسری اور برطانیہ آٹھ طلائی تمغوں کے ساتھ پانچویں سے فرانس کی جگہ چوتھی پوزیشن پر آگیا جمعہ کو دن کے آغاز پر جن کھیلوں میں تمغوں کا فیصلہ ہوا وہ کشتی رانی اور نشانہ بازی تھے کشتی رانی میں جرمنی نے مردوں کے سنکلز مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ کروشیا کی ٹیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا اسی کھیل میں مردوں کی پیئر روئنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے، فرانس کی دوسرے اور برطانوی ٹیم تیسرے نمبر رہی نیوزی لینڈ کے ہی میہ ڈریسڈیل مردوں کے سنگل سکلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے ،یہ کشتی رانی کے کھیل میں نیوزی لینڈ کا تیسرا طلائی تمغہ ہے، کشتی رانی میں چوتھا طلائی تمغہ برطانیہ کی کیتھرین گرینجر اور اینا واٹکنز نے خواتین کے ڈبل سکلز مقابلوں میں حاصل کیا اور اس تمغے کی بدولت برطانیہ میڈل ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے نشانہ بازی میں مردوں کے پچاس میٹر رائفل پرون مقابلے میں بیلا روس کے سرگئی مارٹینوو نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ پچیس میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں کیوبا کے لیورس پوپو فاتح رہے جبکہ بھارت کے وجے کمار نے اس مقابلے میں بھارت کے لیے پہلا چاندی کا تمغہ جیتا مردوں کے سو کلو گرام سے زائد کی درجہ بندی کے جوڈو مقابلوں میں فرانس کے ٹیڈی رائنر نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ خواتین کے جوڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل کیوبا کے حصے میں آیا تیر اندازی میں جنوبی کوریا کے او جن ہائیک نے اپنے ملک کو آٹھواں طلائی تمغہ دلوایا بیڈمنٹن میں مکس ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں طلائی اور چاندی کے تمغے چین کے حصے میں آئے، ویٹ لفٹنگ میں خواتین کے اٹھہتر کلو گرام کے مقابلوں میں قزاقستان کی سوتلانا پودوبدووا نے طلائی تمغہ جیتا ،اس مقابلے میں

 روسی ویٹ لفٹر دوسری اور بیلا روس کی ویٹ لفٹر تیسرے نمبر پر رہیں، لندن اولمپکس میں جمعہ سے ہی ایتھلیٹکس کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوا جنہیں دیکھنے کے لیے اسّی ہزار شائقین اولمپک سٹیڈیم پہنچے خواتین کی دس ہزار میٹر دوڑ میں ایتھوپیا کی تریونش دیابابا نے طلائی کا تمغہ حاصل کیا ایتھلیٹکس میں مردوں کے شاٹ پٹ میں پولینڈ نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ جرمنی نے چاندی اور امریکہ کے حصے کانسی کا تمغہ آیا تیراکی کے مقابلوں میں جمعہ کو چار طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا مردوں کے پچاس میٹر فری سٹائل مقابلوں میں فرانس کے فلورنٹ مینودیو نے طلائی تمغہ حاصل کیا مردوں کے سو میٹرم بٹر فلائی مقابلوں میں امریکی تیراک مائیکل فیلپس ایک بار پھر طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے یہ ان کا لندن اولمپکس میں تیسرا طلائی تمغہ ہے۔ خواتین کے دو سو میٹر بیک سٹروک مقابلوں میں امریکہ نے طلائی اور کانسی کا جبکہ روس نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا خواتین کے آٹھ سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ امریکہ کے حصے آیا، خواتین کے آٹھ سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ امریکہ کے حصے آیا جبکہ سپین نے چاندی اور برطانیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جمناسٹک کے فائنل میں چین کے ڈونگ ڈونگ نے طلائی تمغہ حاصل کیا مردوں کے سائیکلنگ مقابلوں میں برطانیہ جبکہ خواتین کے مقابلوں میں بھی برطانیہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا شمشیر زنی کے مقابلوں میں جنوبی کوریا نے رومانیہ کو چھبیس کے مقابلے میں پینتالیس سکور سے ہرا کی طلائی تمغہ حاصل کیا اور مجموعی طور پر شمشیر زنی میں جنوبی کوریا کا یہ پانچواں تمغہ تھا۔

مزید : کھیل


loading...