ڈرون حملے پاکستان کوکمزور کررہے ہیں:واجد شمس الحسن

ڈرون حملے پاکستان کوکمزور کررہے ہیں:واجد شمس الحسن
ڈرون حملے پاکستان کوکمزور کررہے ہیں:واجد شمس الحسن

  



لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کیخلاف ہیں امریکہ ڈرون حملوں کا کنٹرول پاکستانی حکومت کے حوالے کرے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں، امریکی ہماری بات نہیں سنتے ،پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈرون حملے پاکستان میں لوگوں کو انتہاءپسندی کی طرف دھکیل رہے ہیںانہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوں کے باوجود ڈرون حملوں پر لوگ مذاق اڑا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کیخلاف جذبات انتہاءکو چھو رہے ہیں، اگر میرے بس میں ہوتا تو اسامہ کو میں خود ہلاک کر دیتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈرون حملے روکنے کیلئے دنیا کی سپرپاور سے ٹکر نہیں لے سکتا، اسامہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیاتھا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...