لاہور میں آتش بازی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل کرانے کافیصلہ

لاہور میں آتش بازی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل کرانے کافیصلہ
لاہور میں آتش بازی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل کرانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے کے بعد انتظامیہ نے لاہور میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ضلعی حکام کے مطابق سامان فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہے لیکن راوی روڈ، بند روڈ اور اندرون شہر کے کچھ مقامات خصوصاً رائے ونڈ میں آتشبازی کا سامان فروخت کیا جا رہا ہے جہاں کچھ روز پہلے کارروائی کے دوران سامان تیار کرنے والے 12 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ڈی سی او لاہور کے مطابق آتشبازی کا سامان تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

لاہور -