کراچی میں قتل وغارت جاری،مزید 5ہلاک،بھتہ نہ دینے پر نوجوان اغواء

کراچی میں قتل وغارت جاری،مزید 5ہلاک،بھتہ نہ دینے پر نوجوان اغواء
کراچی میں قتل وغارت جاری،مزید 5ہلاک،بھتہ نہ دینے پر نوجوان اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بھتہ نہ دینے پر 16سالہ نوجوان اغواءکر لیا گیا۔ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ سیلزمین زخمی ہو گیا۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سینٹری مارکیٹ بند کر دی گئی۔ بفر زون میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ بھینس کالونی میں فائرنگ سے تیس سالہ شخص ،پاک کالونی جہان آباد میں ایک شخص قتل، لانڈھی میں پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ منظور جاں بحق جبکہ تیرہ سالہ ذاکر زخمی ہو گیا۔ بلال کالونی میں 32 سالہ حکمت زخمی ہوا جبکہ لیاری اور سرجانی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

مزید :

کراچی -