مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی کی قیمتوں میں نام نہاد کمی

مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی کی قیمتوں میں نام نہاد کمی
مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی کی قیمتوں میں نام نہاد کمی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری پاور اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے کم کر دی گئی جو کہ مئی کے ماہ میں ہونے والی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ اس کا کوئی فائدہ 300 یا اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں پہنچ سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان مئی کے ماہ میں ہونے والی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت فی یونٹ 2 روپے 68 پیسے کم کر دی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا کوئی فائدہ ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ہو گا اور نہ ہی کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر اس ریلیف کا اطلاق ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری پاور اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو ستمبر کے بلوں میںبھی سہولت دیں۔

مزید : بزنس