معصوم بچے کے سفاک قاتل شفقت حسین کوبالآخر آج پھانسی دیدی جائیگی

معصوم بچے کے سفاک قاتل شفقت حسین کوبالآخر آج پھانسی دیدی جائیگی
معصوم بچے کے سفاک قاتل شفقت حسین کوبالآخر آج پھانسی دیدی جائیگی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معصوم بچے کے سفاک قاتل شفقت حسین کو بالآخر آج کراچی کی سنٹرل جیل میں پھانسی دیدی جائے گی ۔ یاد رہے کہ شفقت حسین کی پھانسی کیلئے پانچویں مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معصوم بچے کے سفاک قاتل شفقت حسین کو آج بلآخر پانچویں مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے پر پھانسی دیدی جائے گی۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق شفقت حسین کے مقدمہ درج ہونے کے وقت کم عمر ہونے کے شواہد نہیں ملے حالانکہ بار بار پھانسی ملتوی ہونے کی وجہ کئی این جی اوز کا دباﺅ سمجھا جاتا ہے۔ شفقت حسین کی اپنے اہلخانہ سے آخری ملاقات سنٹرل جیل میں کروا دی گئی ۔

مزید : جرم و انصاف