جان ازنر نے اٹلانٹا اوپن ٹورنامنٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی

جان ازنر نے اٹلانٹا اوپن ٹورنامنٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی

اٹلانٹا (اے پی پی) جان ازنر نے مسلسل تیسری بار اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں انہوں نے مارکوس بغدیش کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلانٹا میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ امریکا کے جان ازنر نے سائپرس کے مارکوس بغدیش کو بآسانی 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے مسلسل تیسری بار یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے۔ جان ازنر کا کہنا ہے کہ وہ لگاتار تین بار اٹلانٹا اوپن جیتنے پر بہت خوش ہیں، یہ ٹورنامنٹ میرے لئے بہت لکی ثابت ہوا اور یہ ہی وجہ کہ میں یہ ایونٹ بڑے شوق سے کھیلتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی