بھارت اور سری لنکا بورڈ الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ 6 اگست سے شروع ہوگا

بھارت اور سری لنکا بورڈ الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ 6 اگست سے شروع ہوگا

کولمبو (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں دورے کا آغاز سری لنکا بورڈ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی جو 6 اگست سے آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک پی سارا اول، کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 28اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی