انٹرنیشنل چیمپیئنز کپ،فیورنٹینا نے بارسلونا کو ہرادیا

انٹرنیشنل چیمپیئنز کپ،فیورنٹینا نے بارسلونا کو ہرادیا

فلورنس(آئی این پی) انٹرنیشنل چیمپیئنزکپ میں اٹالین کلب فیورنٹینا نے یورپئین اوراسپینش چیمپیئن بارسلونا کودوایک سے شکست دیدی۔نئے سیزن کے آغازسے قبل فیورنٹینا فینزکیلئے جشن منانے کا موقع،اسپینش جائنٹس بارسلونا کودوایک سے آؤٹ کلاس کردیا،اٹلی کے شہرفلورنس میں انٹرنیشنل چمپیئنزکپ کے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں فریڈریکونے گیند کوجال میں ڈال کراٹالین سائیڈ کوبرتری دلادی، بارہویں منٹ میں برنارڈدیسچی نے گول کرکے فیورنٹینا کی برتری کودوگنا کردیا، بارسلونا کی ٹیم لائنل میسی اورنیمارکے بغیرمیدان میں اتری تاہم لوئس سواریزنے سترویں منٹ میں گیند کوجال میں ڈال کرٹیم کا خسارہ کم کیا، اسپینش کلب کوپہلے ہاف میں گول کرنے کے دویقینی مواقع ملے تاہم فیورنٹینا کے گول کیپرنے دونوں حملوں کوناکام بنادیا، دوسرے ہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا یوں اٹالین سائیڈ نے مقابلہ دوایک سے اپنے نام کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی