انڈر19 کرکٹ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

انڈر19 کرکٹ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

لندن (اے این این ) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ میچ آج منگل سے شروع ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ دن 3 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ایک روزہ میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ایک روزہ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ چوتھا ایک روزہ میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا 5 اور آخری ایک روزہ میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے ۔ اس سیریز کی میزبانی انگلینڈ کررہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی