عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی بڑے رہنماءہیں : جہانگیر ترین

عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی بڑے رہنماءہیں : جہانگیر ترین
عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی بڑے رہنماءہیں : جہانگیر ترین

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے بعد شاہ مھمود قریشی بڑے رہنماءہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تمام قیادت منجھی ہوئی ہے اور شاہ محمود قریشی بڑے سیاست دان ہیں ۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کو پیسے نہیں دیتے لیکن صرف عمران خان ان کا ذاتی جہاز استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عمران خان سے سیکھتے ہیں اور انہیں مشورے دیتے ہیں لیکن یہ کہنا کہ وہ عمران خان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔غلط بات ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ دھرنوں کی منصوبہ بندی لندن میں نہیں ہوئی بلکہ پارٹی کے اراکین نے مشاورے کے بعد دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک طرف کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میں رہیں لیکن دوسری طرف وہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے تحاریک جمع کروا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم اسمبلیوں میں نہ رہیں تو وہ شوق پورا کر لے ۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک جتنا قرضہ لیا وہ واپس کر دیا تھا اور اب وہ ٹیکس ڈیفالٹر نہیں ہیں ۔ وہ ہر سال 4 سے 5 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد