اگر آپ کی جلد پر بھی ایسے نشانات موجود ہیں تو ان مشوروں پر عمل کر کے جلد کو بے داغ اور چمکدار بنا سکتے ہیں

اگر آپ کی جلد پر بھی ایسے نشانات موجود ہیں تو ان مشوروں پر عمل کر کے جلد کو بے ...
اگر آپ کی جلد پر بھی ایسے نشانات موجود ہیں تو ان مشوروں پر عمل کر کے جلد کو بے داغ اور چمکدار بنا سکتے ہیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر جلد پر داغ بن جائیں تو یہ دیکھنے میں بہت ہی برے لگتے ہیں۔آئیے آپ کو ان سے نجات کا طریقہ بتاتے ہیں۔

کوار گندل یاAloe Vera

قدرتی طور پر کوار گندل میں انٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اس کا باقاعدگی سے استعمال جلدکے لئے بہت فائدہ مند ہے۔روزانہ 30منٹ تک متاثرہ جلد پر کوارگندل کے رس سے مساج کریں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ناریل کا تیل

اس تیل میں وٹامن ای اور ایسے اجزاءپائی جاتے ہیں جو جلد کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہیں۔دن میں تین سے چار بار ناریل کے تیل کو داغ والی جگہ پر 10منٹ تک ملیں۔

لیموں

لیموں میں وٹامن سی اور اس طرح کے ایسڈ پائے جاتے ہیں جو جلد کے لئے مفید ہیں۔آپ چاہیں تو لیموں کے رس سے 10منٹ تک جلد کا مساج کریں اور چاہیں تو تھوڑا سا گلاب کا عرق ملا کر اس محلول کو استعمال کریں۔

زیتون کا تیل

زیتون کی افادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں۔اس کے تیل کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور 30منٹ تک مساج کریں۔اس عمل کو تب تک جاری رکھیں جب تک داغ ختم یا کم نہ ہوجائیں۔

روزنامہ پاکستان کی آئی فون ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

شہد

اس میںبھی بیکٹیریا کے خلاف لڑنے کی قدرتی صلاحیت موجودہے۔رات کو سونے سے قبل روئی کے ٹکڑے کو شہد میں بھگوکر داغ والی جگہ لگائیں اور ساری رات لگا کر رکھیں ،صبح اٹھ کر منہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔

صندل

ایک چمچ صندل کا پاﺅڈر دودھ یا عرق گلاب میں مکس کریںاور اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیںاور ایک گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

مزید : تعلیم و صحت