سیلابی ریلوں سے تباہی کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں

سیلابی ریلوں سے تباہی کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے تباہی کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث زرعی زمینوں اور باغات کو نقصان پہنچا، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار متاثر ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگیا منافع خوروں نے بھی موقع غنیمت جانا اور دونوں ہاتھوں سے پیسے سمیٹنے کے لیے سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں مرضی کے اضافے کر دئیے، دکاندار بھی منافع خوروں کے جواز کی تائید کیلئے تیار ہوگئے۔
کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹنے سے سپلائی متاثر ہوئی ہے، مہنگائی تو ہو گی۔ شہریوں کے مطابق سیلاب اور بارش سے سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار اور سپلائی متاثر تو ضرور ہوئی، مگر منافع خوروں کی من مانیاں اپنی انتہا پر ہیں اور اسے روکنا ہوگا۔

مزید :

کامرس -